نگرنگرسے
شہریوں کیلئے بڑی عید پر بڑا تحفہ، سی این جی سٹیشنز کی بندش ختم

اسلام آباد(کھوج نیوز) شہریوں کے لئے بڑی عید پر بڑا تحفہ، سی این جی سٹیشنز کی بندش ختم کرنے کے بعد ان کو کھولنے کا اعلان کر دیا گیا جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
تفصیلا تکے مطابق وفاقی حکومت نے یومیہ 35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنیکی یقین دہانی کرادی، ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صوبے کو گیس فراہم کرنیکا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں وفاقی وزیر علی پرویزملک، راناثنااللہ، گورنر کے پی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد شریک ہوئے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کاوشوں کی بدولت گیس کا مسئلہ حل ہوا، وفاقی حکومت نے گیس کی بحالی کی منظوری دیدی ہے، سی این جی اسٹیشنز کو فوری طور پرگیس کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔



