جی میل ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ، صارفین حیران

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنے مقبول ای میل سروس جی میل میں ایک اوربہترین فیچر کا اضافہ کر دیا ہے جس کو استعمال کرنے کے بعد صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کمپنی کی جانب سے جی میل کے لیے اے آئی ان باکس فیچر کا اعلان کیا گیایعنی اب آپ ٹائپنگ کی بجائے بول کر بھی جی میل کو استعمال کرسکتے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ جیمنائی پر مبنی اس فیچر کو جی میل لائیو کا نام دیا گیا ہے اور اس سے آپ ان باکس میں موجود سینکڑوں ای میلز میں دفن تفصیلات کو بہت تیزی سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر آپ کو کسی پرواز کی تفصیلات کو دیکھنا ہے، ڈاکٹر سے اپائنمنٹ کا وقت یا کوئی بھی تفصیل دیکھنا چاہتے ہیں، تو ایسا چند منٹوں میں ممکن ہو جائے گا۔ ابھی اس کے لیے آپ کو سرچ باکس میں جاکر کی ورڈز کو ٹائپ کرنا ہوتا ہے یا ای میل ایڈریس یا ڈومین کو لکھنا ہوتا ہے تاکہ مطلوبہ تفصیلات کو سرچ کرسکیں۔ کمپنی کے مطابق جی میل لائیو کی جانب سے آپ کے آڈیو سوالات کا جواب دیا جائے گا اور فالو اپ سوالات بھی پوچھے جاسکیں گے۔ یہ ایسا فیچر ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا کیونکہ لگ بھگ ہر فرد کو ہی کبھی نہ کبھی جی میل میں اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے جب وہ کچھ تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ناکام رہتا ہے۔



