پاکستان
2050تک پاکستان کونسی خطرناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوگا؟ امریکن ماحولیاتی ماہرین کا بڑا انکشاف

اسلام آباد(کھوج نیوز) 2050ء تک پاکستان کونسی خطرناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہو سکتا ہے؟ اس حوالے سے امریکا کے معروف ماحولیاتی ماہرین نے بڑا انکشاف کر ڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے معروف ماحولیاتی ماہرین ڈاکٹر ارم ستار کا کہنا تھا کہ2050ء تک ہمیں مزید سیلاب کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے علاوہ خشک سالی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہماری صحت اور غذا کے معیار پر بہت فرق پڑے گا، ہر چیز میں مسائل کا سامنا ہوگا۔ بوسٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں نے تقریریں نہیں سننی، اس نے جو کرنا ہے وہ کرے گا اور اس سے ہر شخص متاثر ہوگا۔



