بجٹ 2026-27، شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) بجٹ 2026-27ء سے قبل ہی وزیراعظم میاں شہباز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے، بجٹ میں عوام کو کیا کیا ریلیف دیا جا رہا ہے؟ سب پتا چل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے میاں منشا، عارف حبیب، عاطف باجوہ، محمدعلی ٹبہ، مصدق ذوالقرنین، زیاد بشیرسمیت دیگر معروف صنعتکاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ آپ لوگ پاکستان کے سفیر اور دنیا میں ہماری پہچان ہیں، مشکل معاشی حالات میں حکومت کاساتھ دینے پرکاروباری برادری کیشکرگزارہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات شامل کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ، ایسی صنعتوں کیفروغ کے لییکوشاں ہیں جن سے ملکی پیداوار بڑھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اور نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضمانت ہے، معیشت سے متعلق پالیسی سازی میں کاروباری برادری سے مشاورت اہمیت کی حامل ہے، برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پرگامزن ہیں اور یہی ہماری معاشی پالیسی کا محور ہے۔



