قیصر نظامانی سے شادی کیلئے کیا شرائط رکھی تھیں؟ فضیلہ قاضی نے بڑا راز فاش کر دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) قیصر نظامانی کے ساتھ شادی کرنے سے قبل کیا شرائط رکھی تھیں؟ اس حوالے سے پاکستان کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے بڑا راز فاش کر کے تھرتھرلی مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے بتایا کہ شادی سے قبل شوہر قیصر کے سامنے میں نے چند شرائط رکھی تھیں، میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں زیادہ کام نہیں کروں گی اور اگر کام کیا تو پیسہ خود پر خرچ کروں گی، گھر میں جو کچھ بھی آئے گا اس کا خرچہ اور میرے بچوں کا خرچہ سب قیصر کی ذمہ داری ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہوتی ہے جب میرے بچے اور شوہر خوشی سے کھانا کھاتے ہیں، مجھے لگتا ہے یہ بھی محبت کا ایک انداز ہے۔ فضیلہ قاضی نے مزید کہا کہ پھر میں نے گھر میں کھانا پکانا شروع کیا، میں سوچتی تھی کہ میرا شوہر کام کررہا ہے میں اس کی پسند کا کھانا پکاں، میری والدہ کے ہاتھ میں ذائقہ تھا اسی وجہ سے میرے ہاتھ میں ذائقہ ہے، میرے بچوں سمیت مجھے بھی اب اپنے ہاتھ کا کھانا ہی پسند ہے اگر کوئی کھانا بنانے کیلئے آتا بھی ہے تو ہمارے گھر میں 6 دن سے زیادہ نہیں رہتا۔



