نگرنگرسے

زمینی تنازع، 2گروپوں میں فائرنگ، 4افراد جاں بحق

جنوبی وزیر ستان (کھوج نیوز) جنوبی وزیر ستان لوئر میں زمین کے تنازع پر 2گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان لوئرکے علاقے گل کچ میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ لاشوں اور زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button