ہاکی ورلڈ کپ، قومی ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ نام سامنے آگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ہاکی ورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے لیکن ابھی تک قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ نہیں ہوا، اس مرتبہ ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر اولمپئن سمیع اللہ اور ان کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی نے بتایا ہے کہ بیلجیئم اور انگلینڈ میں پرو لیگ کے اختتام پر ایک مرتبہ پھر قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز ہوں گے۔ کپتان عماد شکیل بٹ کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے فیڈریشن ان کی فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔ اولمپئن اصلاح الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ عماد شکیل بٹ کو طویل مدت کے لیے فیڈریشن نے کپتان مقرر نہیں کیا، ان کا تقرر سیریز ٹو سیریز بنیاد پر کیا جاتا ہے۔



