انٹرنیشنل

پاک بھارت جنگ،امریکی کانگریس کی رپورٹ، مودی کا سر شرمندگی سے جھک گیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے متعلق امریکی کانگریس نے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے جون 2025 میں پاکستان کو J-35 جدید لڑاکا طیارے، KJ-500 ایئرکرافٹ اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دی۔ رپورٹ کے مطابق اسی ماہ پاکستان نے 2025-2026 کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا، جس سے مجموعی بجٹ میں کمی کے باوجود دفاعی اخراجات 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چین نے 2024 اور 2025 میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مثر دلیل بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ چین کے جدید ہتھیار HQ-9 میزائل ڈیفنس سسٹم، PL-15 ایئر ٹو ایئر میزائلز اور J-10 لڑاکا طیارے براہِ راست جنگ میں استعمال ہوئے، جو چین کے لیے عملی میدان میں ایک بڑا تجربہ ثابت ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button