دبئی ایئر شو، بھارتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت، مودی پوری دنیا میں شرمسار

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ہونے والے ایئر شو کے دوران بھارتی نا اہلی کا منہ بولتاثبوت سامنے آگیا ہے جس میں بھارتی طیارہ تیجس گرنے کے بعد حادثہ کا شکار ہوگیا ہے جس کے بعد مودی پوری دنیا میں شرمسار ہو کر رہ گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔ بھارتی ائیر فورس نے دبئی ائیر شو کے دوران مقامی طور پر تیار ہونے والے لڑاکا طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرنے والے طیارے کے پائلٹس کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں اور یہ پتا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا یا پھر پائلٹ کی ناتجرکاری کی وجہ سے گرا۔ بھارتی فضائیہ نے دبئی ائیر شو کو داغ دار کر دیا کیوں کہ یہ دبئی میں 19 واں ائیر شو ہے اور اس کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی طیارہ حادثے کا شکار ہوا ہو۔



