انٹرنیشنل
اسرائیلی وزیراعظم نے دورہ بھارت منسوخ کیوں کیا؟ مودی سرکارپریشان

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے بھارت کا دورہ منسوخ کیوں کیا؟ اس حوالے سے سچائی سامنے آنے کے بعد مودی سرکار سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا دورہ بھارت ملتوی کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اس سال کے آخر میں بھارت کا دورہ کرنا تھا جس دوران ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر قیادت سے ملاقات ہونا تھی۔ اس سے قبل نیتن یاہو نے ستمبر میں ہونے والا ایک روزہ دورہ بھارت بھی منسوخ کردیا تھا جب کہ اسرائیلی وزیراعظم آخری بار سال 2018 میں بھارت کے دورے پر آئے تھے۔



