ہانگ کانگ، کثیر المنزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے درجنوں افرادہلاک

ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہانگ کانگ میں کثیر المنزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہو گئے ہیں جبکہ آگ پر قابو پانے کے لئے تاحال کوششیں جاری ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگ گئی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ کو چوتھے درجے کی آگ قرار دیا جسے کئی گھنٹوں سے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے، آگ پر قابو پانیکی کوششوں میں مصروف کچھ فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق متعددافراد عمارت میں ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔تقریبا 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق رہائشی کمپلیکس8 بلاکس پر مشتمل ہے، ہر عمارت 31 منزلہ ہے اور یہاں مجموعی طور پر لگ بھگ 2 ہزار اپارٹمنٹس اور تقریبا5 ہزار کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں۔



