انٹرنیشنل
آسٹریلیا کے بعد یورپی پارلیمنٹ نے بھی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی

فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے بعد یورپی پارلیمنٹ نے بھی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی، یہ پابندی کیوں اور کس پر لگائی گئی؟ اس حوالے سے انٹرنیشنل رپورٹ سامنے آگئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی قراردار میں کہا گیا کہ16 سے کم عمر افراد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت نہ ہو۔ قرارداد میں کہا گیا کہ16 سے کم عمرافراد والدین یا سرپرست کی اجازت سے سوشل میڈیا استعمال کریں۔ میڈیا کے مطابق قرارداد میں آن لائن سرگرمیوں کیلئے عمر کی حد 16 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد قانونی طور پرپابند نہیں یا کوئی پالیسی وضع نہیں کرتی۔



