نگرنگرسے

غیرت کے نام پر ایک اور افسوسناک واقعہ، بہن کے بال مونڈ دیئے

لاہور(کھوج نیوز) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں غیرت کے نام پر ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں بھائی نے 15سالہ بہن کے بال مونڈ کر نازیبا ویڈیو بھی بنا ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ 15 سالہ لڑکی شاہدرہ ٹاؤن سے بابا فرید کالونی اپنے بھائی کے گھر آئی جہاں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن ے بال مونڈ دیئے، واقعے سے متعلق اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت نے متاثرہ لڑکی کے والد دلبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرید کالونی سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں متاثرہ لڑکی کا بھائی، بھابھی اور 2 دیگر رشتے دار شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو لڑکی کی کسی شخص کے ساتھ دوستی ہونے کا شبہ تھا، اس شک کی بنیاد پر ہی ملزمان نے مل کر لڑکی کے بال مونڈ دیئے، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا وڈیوز بنائی اور اسے وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی، گرفتار ملزمان کی شناخت بھائی قاسم اور بھابھی معصومہ کے ناموں سے ہوئی جب کہ دیگر ملزمان میں سمیر اور گنگر بی بی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button