کشمش کو بھگو کر کھانے سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) متعدد افراد کشمش کو کسی میٹھی چیز جیسے کھیر میں ڈال کر یا ویسے ہی کھانا پسند کرتے ہیں’ کشمش کو بھگو کر کھانے سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟ سب کچھ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کشمش میں متعدد غذائی اجزا جیسے آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم، میگنیشم اور فائبر موجود ہوتے ہیں تو سرد موسم میں کشمش کو بھگو کر کھانے کے چند فوائد درج ذیل ہیں جو آپ کو ضرور پسند آئیں گے۔
نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے
سردیوں میں لوگ عموما معمول سے زیادہ کھانے لگتے ہیں مگر اس سے نظام ہاضمہ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو اکثر قبض کا سامنا ہوتا ہے تو سرد موسم میں اس مسئلے کی شدت بڑھ سکتی ہے کیونکہ نظام ہاضمہ سست ہو جاتا ہے مگر پانی میں بھگو کر کشمش کھانے سے اس سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ اس میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ پانی میں بھگونے کی وجہ سے وہ جلاب جیسا اثر کرتی ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فائبر سے بھرپور غذاں کے استعمال سے قبض کو خود سے دور رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ صبح کا آغاز ایک گلاس گرم پانی اور کچھ مقدار میں بھگو کر رکھی گئی کشمش سے کرنا نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے کا سادہ اور مثر طریقہ ہے۔
ہڈیوں کے لیے مفید
سرد موسم میں ہڈیاں اکڑ جاتی ہیں اور ضروری ہے کہ انہیں مضبوط اور صحت مند رکھا جائے۔ پانی میں بھگو کر رکھی گئی کشمش اس حوالے سے بہترین ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس میں کیلشیئم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ کشمش کا استعمال ہڈیوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ کیلشیئم ہماری ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک کھانے کا چمچ بھگوئی گئی کشمش کھانے سے ہڈیوں کی مضبوطی بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
توانائی بڑھتی ہے
سرد موسم میں بیشتر افراد سستی یا تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ سرد موسم اور مختصر دن جسمانی توانائی میں کمی لاتے ہیں اور کیفین یا میٹھی اشیا کی طلب زیادہ ہونے لگتی ہے۔ تو اس جسمانی سستی کو دور رکھنے کے لیے پانی میں بھگو کر رکھی گئی کشمش بہترین ثابت ہوسکتی ہے۔ اس سے جسمانی توانائی میں فوری اضافہ ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پانی میں بھگوئی گئی کشمش سے توانائی بڑھانے میں مدد ملتی ہے اور دوپہر میں اس کا استعمال بہترین ہوتا ہے۔
مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے
اس طرح کی کشمش مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتی ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی اور بی جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔ یہ اجزا مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور موسمی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
جگر کو صحت مند رکھنا ممکن
موسم سرما کے دوران بھگو کر رکھی گئی کشمش کا استعمال جگر کی صفائی میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کشمش کے استعمال سے جسم سے زہریلے مواد کو اخراج کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ مزیدار میوہ جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے۔
خون کی کمی سے تحفظ
موسم سرما کے دوران تھکاوٹ کا احساس زیادہ ہوتا ہے تو اس لیے ضروری ہے کہ جسم میں آئرن کی سطح کو معمول پر رکھا جائے۔ خون کی کمی کا عارضہ اب بہت عام ہوتا جا رہا ہے اور اکثر افراد کو اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔ پانی میں بھگوئی گئی کشمش میں آئرن کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور آئرن خون کے صحت مند سرخ خلیات بننے کے عمل کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ کشمش میں کاپر نامی جز بھی ہوتا ہے جو جسم کو آئرن جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔



