صحت

گوگل اے آئی کے مشورے، انسانی صحت کیلئے خطرناک قرار

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل اے آئی کے مشوروں کو انسانی صحت کے لئے خطرناک قرار دے دیا گیا ہے ، اس حوالے سے برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی اخبار دی گارڈین کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گوگل کے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی اوور ویوز، جو سرچ کے نتائج کے اوپر ظاہر ہوتے ہیں، بعض اوقات صحت سے متعلق غلط اور گمراہ کن معلومات فراہم کرسکتے ہیں، جس سے لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ خلاصے مددگار اور قابل اعتماد ہیں، مگر ماہرین نے کئی مثالوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔ ایک کیس میں گوگل نے لبلبے کے کینسر کے مریضوں کو زیادہ چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا، جو ماہرین کے مطابق بالکل غلط ہے اور مریض کی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح جگر کے فنکشن ٹیسٹ کے بارے میں فراہم کردہ معلومات بھی درست نہیں تھیں، جس سے شدید بیماری کے شکار افراد خود کو صحت مند سمجھ بیٹھ سکتے ہیں۔ خواتین کے کینسر ٹیسٹ، جیسے پیپ ٹیسٹ، کے بارے میں بھی سرچ نتائج میں غلط معلومات دی گئیں، جسے بعض نے اندام نہانی کے کینسر کے ٹیسٹ کے طور پر پیش کیا، حالانکہ یہ حقیقت نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button