صحت

جوان افراد کو کینسر سے بچنے کیلئے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟طبی تحقیق سامنے آگئی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جوان افراد میں تیزی سے کینسر پھیل رہا ہے اس کو روکنے کے لئے جوان افراد کو کتنی ورزش کرنی چاہیے؟ اس حوالے سے برطانیہ میں ہونیوالی طبی تحقیق سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانیہ کی نیو کیسل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مختصر وقت کے لیے سخت ورزشوں سے کینسر سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔اس تحقیق میں 50 سے 78 سال کی عمر کے 30 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ یہ سب سے زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپے کے شکار تھے (کینسر کا خطرہ بڑھانے والا ایک عنصر) ، مگر اس سے ہٹ کر صحت مند تھے۔ ان تمام افراد سے مختصر وقت تک مگر زیادہ سخت سائیکلنگ ٹیسٹ مکمل کرائے گئے جن کا دورانیہ 10 منٹ تھا۔بعد ازاں ان کے خون کے نمونوں میں 249 پروٹینز کا تجزیہ کیا گیا۔ ان میں سے 13 پروٹینز کی سطح میں ورزش کے بعد اضافہ ہوا جن میں سے ایک آئی ایل6 بھی تھا، جو ڈی این اے کی مرمت میں کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مختصر مگر سخت ورزش سے خون میں گردش کرنے والے مرکبات میں فوری تبدیلیاں آتی ہیں اور آنتوں کے کینسر کے خلیات کی نشوونما کو دبا دیتی ہیں جبکہ ڈی این اے کی مرمت کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ محققین کے مطابق جن مالیکیولز میں تبدیلیاں آتی ہیں ان میں سے بیشتر ورم میں کمی، خون کی شریانوں کی صحت بہتر بنانے اور میٹابولزم بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ تحقیق کے دوران محققین نے آنتوں کے کینسر کے خلیات کو ان خون کے نمونوں میں شامل کیا اور مرکبات کے اثرات کا تجزیہ کیا۔ محققین نے بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ جسمانی سرگرمیاں کس طرح آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 10 منٹ کی سخت ورزش سے آنتوں کے کینسر سے تحفظ میں مدد ملتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button