پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دے دی لیکن یہ اجازت کن شرائط پر دی گئی ہے ؟ تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا اور جلسے کے دوران امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں، ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہے اور پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button