پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کرارا جواب

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کرار ا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام صوبوں کے مسائل کا علم ہے ہم سب کے ساتھ منصفانہ برتائو کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم سے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ناکام ہوچکی ہے،گورننس نام کی کوئی چیز نہیں۔ صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر اور عوامی فلاح کے لیے کوئی واضح پالیسی موجود نہیں، عوامی مسائل پر خیبر پختونخوا حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔



