انٹرنیشنل

سعودی عرب کے معمر ترین شخص ناصر بن ردان آل راشد الوداعی انتقال کر گئے

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے معمر ترین شخص ناصر بن ردان آل راشد الوداعی انتقال کر گئے’ ناصر بن ردان الوداعی نے 40 سے زائد مرتبہ فریضہ حج ادا کیا اور وہ اپنی مضبوط دینی وابستگی کے باعث جانے جاتے تھے۔

انٹرنیشنل میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ناصر بن ردان آل راشد الوداعی کی عمر142 برس تھی۔ان کی نمازِ جنازہ مملکت کے جنوبی علاقے میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ان کے آبائی گاں آل راشد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ بتایا گیا کہ جنازے میں7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ناصر بن ردان الوداعی نے 40 سے زائد مرتبہ فریضہ حج ادا کیا اور وہ اپنی مضبوط دینی وابستگی کے باعث جانے جاتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے آخری شادی 110 برس کی عمر میں کی، جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی۔ مرحوم کے مجموعی طورپر 134 بچے اور پوتے پوتیاں تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button