انٹرنیشنل
ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا’ ان کی پوسٹ میں جے ڈی وینس کو وینزویلا کا قائم مقام نائب صدر بھی قرار دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ خود کو وینزویلا کے قائم مقام صدر کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کی پوسٹ کے مطابق جنوری 2026ء سے وہ جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے عبوری صدر کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ ان کی پوسٹ میں جے ڈی وینس کو وینزویلا کا قائم مقام نائب صدر بھی قرار دیا گیا ہے۔



