انٹرنیشنل

صدر یو اے ای نے ٹرمپ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، بڑی پیشکش قبول کرلی

متحدہ عرب امارات (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النیہان نے ٹرمپ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور دی جانے والی پیشکش بھی قبول کرلی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امراتی وزارتِ خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکا کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ بورڈ کے چارٹر کے مطابق، رکن ممالک کی مدتِ رکنیت زیادہ سے زیادہ 3 سال ہوگی، جس کی تجدید چیئرمین کی منظوری سے مشروط ہوگی۔ میڈیا کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لیے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کے مکمل نفاذ کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے، جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے نہایت اہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button