پاکستان
ٹرمپ کا غزہ بورڈ آف پیس کا اعلان، شہباز شریف کے بھی دستخط

ڈیووس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس پر دستخط کر دیئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جہاں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت دیگر ممالک نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر تمام ممالک کا مشکور ہوں، بورڈ آف پیس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، ایران بات کرنا چاہتا ہے اور ہم بات کریں گے۔



