پاکستان
متنازع ٹوئٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی کو کتنے سال کی سزا ہوئی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) متنازع ٹوئٹس کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو کتنے سال کی سزا سنائی؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے متنازع ٹویٹس کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو پیکاایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت 5، 5 سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق سیکشن 10 کے تحت 10،10 سال قید اور 3کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ سیکشن26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے ایمان مزاری، ہادی علی کو مجموعی طور پر 17 ،17 سال قید اور3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔



