انٹرنیشنل
قرآن مجیدکی تفسیرکیلئے مصنوعی ذہانت کی ایپلیکیشنز کا استعمال ممنوع قرار

مصر (مانیٹرنگ ڈیسک) مصری دارالافتا نے قرآن مجیدکی تفسیرکے لیے مصنوعی ذہانت کی ایپلیکیشنز کے استعمال کو ممنوع قرار دے دیا’ مستند ذرائع پر انحصار نہ کرنے سیگمراہ کن معلومات پھیلنے اور غلط فہمیاں پیدا ہونیکاخدشہ ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مصری دار الافتا کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ایپلیکیشنز پر اعتماد کرنا شرعی لحاظ سے ممنوع ہے۔ دار الافتا کا کہنا ہے کہ مستند ذرائع پر انحصار نہ کرنے سے گمراہ کن معلومات پھیلنے اور غلط فہمیاں پیدا ہونیکاخدشہ ہے، قرآن مجید کی آیات کی تفسیرکے لیے مستند تفاسیر، باوثوق مفسرین اور دینی اداروں سے رجوع کیا جائے۔ میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ایپلیکیشنز میں چیٹ جی پی ٹی بھی شامل ہے، مصری دار الافتا کا فتوی ایک سائل کے سوال کے جواب میں جاری کیا گیا۔



