نگرنگرسے

نیب کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری’ سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

پشاور (کھوج نیوز) احتساب بیورو (نیب) نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری کی جس میں سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کے گرفتار ملزم ممتاز خان نے پلی بارگین کی رقم نقد، جائیداد اور گاڑیوں کی صورت میں قومی خزانے میں جمع کرائی۔ ذرائع کے مطابق ملزم قیصر اقبال نے مبینہ طور پر اپنے فرنٹ مین ڈمپر ڈرائیور ممتاز خان کو استعمال کیا، ممتاز خان نے جعلی کمپنی کے نام پر بینک اکانٹس کھولے اور ان ہی کے ذریعے قومی خزانے سے بڑی رقم باہر منتقل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button