انٹرنیشنل
مذاکرات کیخلاف ہوں، روس کو جنگ جاری رکھنی چاہیے: رمضان قادر یوف کا دعویٰ

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) مذاکرات کے خلاف ہوں، روس کو یوکرین کے خلاف جنگ جاری رکھنی چاہیے: اس حوالے سے روس کے چیچن علاقے کے سربراہ رمضان قادر یوف کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رمضان قادریوف نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے’ میں مذاکرات کے خلاف ہوں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کر رہے تھے۔ میڈیا کے مطابق خود کو صدر پیوٹن کا فٹ سولجر کہنے والے قادریوف روس کے نمایاں حامیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے اس بیان سے سخت گیر حلقوں کی اس رائے کی عکاسی ہوتی ہے کہ روس چار سال سے جاری جنگ میں برتری حاصل کر رہا ہے اور اسے جاری رکھنا چاہیے۔



