انٹرنیشنل

ایران کے ایٹمی بجلی گھر سے عملہ نکالنے کیلئے تیار ہیں: روس کا دعویٰ

روس (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے ایٹمی بجلی گھر سے تمام عملے کو نکالنے کے لئے تیار ہیں: اس حوالے سے روس کی سرکاری ایٹمی توانائی کارپوریشن کے سربراہ لیکسی لیخاچیوف نے دعویٰ کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روس کی سرکاری ایٹمی توانائی کارپوریشن کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو روس ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر سے اپنے عملے کو نکالنے کے لیے تیار ہے۔ لیخاچیوف نے کہا کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور وزارتِ خارجہ اور وزارتِ دفاع کے ساتھ مل کر اگر ضروری ہوا تو انخلا کے اقدامات کے لیے تیار ہیں۔الیکسی لیخاچیوف نے خبردار کیا کہ اگر بوشہر ایٹمی پلانٹ پر حملہ ہوا تو اس کے نتائج یوکرین میں 1986ء کے چرنوبل ایٹمی حادثے جیسے تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ برس جون میں ایران کی جوہری تنصیبات پر ہونے والے امریکی حملے میں بوشہر پلانٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button