انٹرنیشنل

امریکا نے ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے کہاں کہاں فوجی اثاثے تعینات کیے؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے کہاں کہاں اپنے فوجی اثاثے تعینات کیے ہیں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی موجودگی میں یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کی طرف ایک بڑ ابحری بیڑا بھیجنے کی بات کی۔ یہ بحری بیڑا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر مشتمل ہے جس کے ساتھ ٹوما ہاک میزائلوں سے لیس تین جنگی جہاز بھی موجود ہیں۔ امریکی بحریہ کے حکام کے مطابق یہ بحری جہاز پیر کے روز مغربی بحرِ ہند میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے دائرہ اختیار میں داخل ہوئے اور اب بحیرہ عرب میں تعینات ہیں۔ پروازوں کی نگرانی سے متعلق اعداد و شمار بھی اس مقام کی تصدیق کرتے ہیں جن کے مطابق اس طیارہ بردار جہاز کا ایک طیارہ اس ہفتے بحیرہ عرب اور عمان کے درمیان متعدد بار پرواز کرتا رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button