نگرنگرسے

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ؟ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی6 روپے 37پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button