انٹرنیشنل

برطانوی جریدے نے مودی کی ناقص خارجہ پالیسی کا پول کھول دیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی ناقص خارجہ پالیسی کا پول کھول دیا جس کے بعد بھارتی سیاستدانوں سمیت پورے ملک میں ہلچل مچ گئی ہے۔

برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کے مطابق مودی کے بدترین دور اقتدار میں بھارت کو شدید سفارتی اور معاشی دھچکوں کا سامنا ہے۔ بھارتی ادارہ جاتی حصص کی فروخت اور امریکی پابندیوں نے مودی حکومت کو امریکا کے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ دی ٹیلی گراف نے روس یوکرین جنگ میں پھنسے بھارتی شہریوں کی مدد میں مودی کی بے بسی، ایران کی جانب سے بھارتی بحری عملے تک رسائی سے انکار اور چین کے ساتھ تجارتی خسارے کے 116.1 ارب ڈالر تک پہنچنے کو بھی مودی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔ دی ٹیلی گراف کا کہنا ہے کہ بھارت پر بھاری ٹیرف، امریکی امیگریشن قوانین میں سختی اور چاہ بہار منصوبے سے دستبرداری مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کا واضح ثبوت ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button