پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری، اہم پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں سعودی ورب کے تعاون سے ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے اہم پیشرف سامنے آئی ہے جو سب کے لئے حیران کن ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ویکسین تیاری پر وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی سعودی ہم منصب سے 3 ملاقاتیں ہوئیں، جن میں ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت صحت کے مطابق دونوں ممالک کے وزرا کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ویکسین مینوفیکچرنگ، فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور صنعتی اشتراک پر پیشرفت ہوئی۔
وزارت صحت کے ترجمان کا بتانا ہے کہ سعودی عرب کا 11 رکنی اعلی سطح کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، سعودی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں طرف سے فوکل پرسنز مقرر ہوئے، پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عبید چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ فوکل پرسنز مقررہوئے جبکہ سعودی وزارت صنعت کے سینئر ایڈوائزر نزار الحریری فوکل پرسن مقرر ہوئے۔ پاکستانی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سعودی وزارتِ صنعت کے ایڈوائزر سے 6 ملاقاتیں ہوئیں۔



