انٹرنیشنل

غزہ اور مصر کے درمیان رفع کراسنگ آخر کار کھول دی گئی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے آخر غزہ اور مصر کے درمیان رفع کراسنگ کھول دی ہے، یہ رافع کراسنگ کتنے عرصہ بعد کھولی گئی ہے؟ اس حوالے سے انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ دو سال بعد پیدل چلنے والوں کے لیے دوبارہ کھولی ہے جہاں سے سخت سکیورٹی چیک کے بعد یومیہ تقریبا 150 فلسطینیوں کو غزہ سے باہر جانے اور 50 فلسطینیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ یورپی مانیٹرنگ ٹیمیں رفح کراسنگ پر پہنچ چکی ہیں جبکہ دوسری جانب کراسنگ کھلنے کے باوجود تاحال غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button