نگرنگرسے

گٹر میں گر کر جاں بحق ہونیوالی ماں بیٹی کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی

لاہور(کھوج نیوز) بھاٹی گیٹ پر داتا دربار کے قریب گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ماں بیٹی کے سروں پر زخم کے نشانات پائے گئے جب کہ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی، سعدیہ کی کمر پر متعدد زخموں کے نشانات تھے، دونوں کی موت سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button