انٹرنیشنل

غزہ کا مستقبل کیسے بہتر ہوسکتا ہے؟ یو اے ای کے سفارتی مشیر نے بتا دیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کا مستقبل کیسے بہتر ہو سکتا ہے؟ اس حوالے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے سب کچھ واضح واضح بتا دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سفارتی مشیر برائے اماراتی صدر ڈاکٹر انور قرقاش کا کہنا تھا کہ غزہ میں استحکام سیاسی حل سے ممکن ہے، غزہ میں استحکام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیلی سلامتی دونوں محاذوں پر بیک وقت پیش رفت نہ ہو، یہ پیش رفت علاقائی اور عالمی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انور قرقاش کا کہنا تھا کہ ابراہیمی معاہدوں کے ذریعے خطے میں امن کے فروغ کا کردار ادا کرتے رہیں گے، خطہ اس بات کا متحمل نہیں ہوسکتا کہ غزہ یا ایران کے مسائل کو طاقت کے استعمال یا بار بار کی محاذ آرائی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button