انٹرنیشنل
سعودی عرب نے 2025ء میں کتنے غیر ملکی حجاج اکرام اور معتمرین کی میزبانی کی

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے 2025ء میں کتنے غیر ملکی حجاج اکرام اور معتمرین کی میزبانی کی؟ اس حوالے سے انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی قومی مرکز برائے کارکردگیِ سرکاری ادارہ جات (ادا) کا کہنا ہے کہ سال 2025ء میں ایک کروڑ 95 لاکھ غیر ملکی حجاج اور عمرہ زائرین کی میزبانی کی گئی۔ ادارے کی رپورٹ کے مطابق فراہم کی جانے والی خدمات پر زائرین کے اطمینان کی شرح 90 فیصد سے زائد رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زائرین کی خدمت کے پروگرام کے تحت زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات پر حجاج کی اطمینان کی شرح 91 فیصد جبکہ معتمرین میں یہ شرح 94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔



