انٹرنیشنل
اصل طاقت کا سر چشمہ عوام ہے: ایرانی سپریم لیڈر کا دعویٰ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے دعویٰ کیاہے کہ کسی بھی ملک کی طاقت کا تعلق میزائل یا طیاروں سے نہیں ہوتا بلکہ ملک کے اصل طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن مایوس ہونے تک ایرانی قوم کو ہراساں کرنا بند نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی طاقت کا تعلق میزائل، طیاروں سے زیادہ قوم کی قوت ارادی، استقامت سے ہے۔ایران کے سپریم لیڈر اپنے بیان میں اپیل کی کہ ایرانی قوم11 فروری کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عظیم الشان ریلیاں نکال کردشمن کو مایوس کرے۔



