نگرنگرسے

بھاٹی گیٹ سانحہ میں مدعیوں نے گرفتار 5ملزمان کو معاف کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں مدعیوں نے گرفتار 5 ملزمان کو معاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں کیس کی سماعت کے دوران مدعیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے، ملزمان کو اللہ تعالی کی رضا کے لیے معاف کردیا۔ مدعیوں نے کہا کہ ملزمان کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button