صحت

روزانہ 2کپ چائے پینے سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ 2کپ چائے پینے سے کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟ اس حوالے سے جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق نے سب کو حیران کر دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد روزانہ 2 کپ چائے یا کافی پیتے ہیں ان میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے جبکہ ذہنی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں ایک لاکھ سے 30 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ ان افراد کی صحت کا جائزہ 40 سال تک لیا گیا اور دیکھا گیا کہ وہ روزانہ چائے یا کافی پیتے ہیں یا روزانہ کتنے کپ ان مشروبات کا جزوبدن بناتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو افراد روزانہ 2 سے 3 کپ کیفین والی کافی اور ایک سے 2 کپ چائے پیتے ہیں، ان میں ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ 20 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔ اسی طرح یہ افراد دماغی افعال کے مختلف ٹیسٹوں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ چائے اور کافی دونوں مشروبات دماغ کے لیے بہترین ہے مگر اس کی وجہ ثابت نہیں کی جاسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button