انٹرنیشنل

ٹرمپ کے دور اقتدار میں کرپٹو کرنسی نے کتنے ڈالر کمائے؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کرنسی کمپنی نے کتنے ڈالر کمائے؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کرنسی کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل نے محض 16 ماہ میں اربوں ڈالر کی کمائی کر کے سیاسی و مالی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل کی قیادت صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اسٹیو وٹکوف کے بیٹے زیک وٹکوف کر رہے ہیں۔ زیک وٹکوف اب تک ٹرمپ اور وٹکوف خاندانوں کو کم از کم 1.4 ارب ڈالر ادا کرچکے ہیں جن میں سے 1.2 ارب ڈالر صرف ٹرمپ خاندان کو ادا کیے گئے ہیں جبکہ 2.25 ارب ڈالر کے پیپر گینز اس کے علاوہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button