صحت

دماغ کو ہر عمر میں تیز رکھنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟ تحقیق آگئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دماغ کو ہر عمر میں تیز رکھنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟ اس حوالے سے امریکا کی رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں ہونے والی تحقیق نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مطالعہ کرنے، لکھنے اور کسی نئی زبان کو سیکھنے سے دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔ خیال رہے کہ ڈیمینشیا ایسا مرض ہے جس کا ابھی کوئی علاج دستیاب نہیں اور 2050 تک دنای بھر میں اس کے مریضوں کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دماغ کو متحرک کرنے والی سرگرمیوں جیسے مطالعہ، لکھنا یا کسی نئی زبان کو سیکھنے سے دماغ کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ تحقیق میں 1939 افراد کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 80 سال تھی اور آغاز میں کوئی بھی فرد ڈیمینشیا سے متاثر نہیں تھا۔ ان افراد کی صحت کا جائزہ 8 سال تک لیا گیا اور اس دوران انہیں 3 مراحل میں ذہنی سرگرمیوں اور نئی چیزیں سیکھنے سے متعلق سروسز کا حصہ بنایا گیا۔ ان افراد سے معلوم کیا گیا کہ وہ نوجوانی میں کتنا مطالعہ کرتے تھے یا کچھ لکھنا پسند کرتے تھے یا کسی غیر ملکی زبان کو سیکھا تھا یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button