انٹرنیشنل

غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 18افغان مہاجرین گرفتار

ترکیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیے کے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 18افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کیخلاف کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گرفتار افغان مہاجرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ملک بدری کی کارروائی کے لیے متعلقہ مراکز منتقل کر دیا گیا۔ ترک سرحدی فورسز کے مطابق یہ گرفتاری ایک ایسے آپریشن کے دوران عمل میں آئی جس کا مقصد زمینی راستوں کے ذریعے یورپی ممالک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو روکنا تھا۔ ادرنہ یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکینِ وطن کے لیے اہم راہداری سمجھا جاتا ہے جہاں ہر سال ہزاروں افراد گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button