انٹرنیشنل

بورڈ آف پیس اجلاس، 5ارب ڈالرز اور ہزاروں فوجیوں کا وعدہ، ٹرمپ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں تمام رکن ممالک نے غزہ میں تعمیر نو اور انسانی امداد کیلئے 5ارب ڈالرز اور ہزاروں فوجیوں کا وعدہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ رکن ممالک نے اقوامِ متحدہ کی منظوری سے قائم کی جانے والے اسٹیبلائزیشن فورس اور مقامی پولیس کے لیے ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا بھی عزم کیا ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق جمعرات کو ہونے والا اجلاس اس گروپ کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا جو ڈونلڈ ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں منعقد ہوگا، اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔ اس بورڈ کے قیام کی توثیق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کے ذریعے کی گئی تھی، جو ٹرمپ انتظامیہ کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button