انٹرنیشنل

ماہ رمضان کا پہلا جمعہ ‘فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ محدود

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس میں ماہ رمضان کے پہلے جمعے کے موقع پر اسرائیل نے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلہ محدود کر دیا ہے ، کس کس کو مسجد میں داخلے کی اجازت ملی؟

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رام اللہ کے قریب قلندیہ چیک پوائنٹ پر سینکڑوں فلسطینی طویل قطاروں میں کھڑے ہیں اور یروشلم میں داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے سے خصوصی اجازت نامے کے ساتھ صرف 10 ہزار فلسطینیوں کو آج کے دن مسجد اقصی میں داخلے کی اجازت دی جائے گی تاہم یہ تعداد گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نہایت کم ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ صرف 12 سال سے کم عمر بچے، 55 سال سے زائد عمر کے مرد اور 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین ہی داخلے کے اہل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button