کیا ذیابیطس کے مریض ماہ رمضان میں کھجور کھا سکتے ہیں؟

اسلام آباد(ہیلتھ ڈیسک) کیا ذیابیطس کے مریض ماہ رمضان میں کھجور کھا سکتے ہیں؟ اس حوالے سے طبی تحقیق سامنے آنے کے بعد ذیابیطس کے مریض حیران و پریشان رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کو اپنی ہر غذا کا انتخاب گلائسمک انڈیکس (جی آئی) کو مدنظر رکھ کر کرنا چاہیے۔ اس انڈیکس میں کسی غذا کی درجہ بندی بلڈ شوگر پر مرتب ہونے والے اثرات کو مدنظر رکھ کر 0 سے100 اسکور کے درمیان کی جاتی ہے۔ 0 سے مراد بلڈ شوگر پر کوئی اثر مرتب نہ ہونا ہے تو 100 خالص چینی کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس انڈیکس میں شامل ہر وہ غذا جس کے حصے میں55 سے کم نمبر آیا ہو اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہتر انتخاب تصور کیا جاسکتا ہے اور کھجور (اس کا اسکور 44 سے 53 ہے) ایسا ہی پھل ہے۔ یعنی اس کو کھانے سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں فوری طور پر بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوتا کیونکہ اس پھل میں موجود فائبر نامی ایک اور غذائی جز بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ فائبر کے باعث جسم میں شکر کے جذب ہونے کی رفتار سست ہوجاتی ہے اور بلڈ شوگر کی سطح پر بتدریج اثرات مرتب ہوتے ہیں۔



