پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ عدالت نے اس کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button