پاکستان
بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر خود کش حملہ، تانے بانے افغانستان سے جا ملے

بنوں (کھوج نیوز) بنوں میں ہونے والے پاک فوج کی گاڑی پر خود کش حملے کے تانے بانے افغانستان سے جاملے، اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ خودکش حملے کی ذمہ داری فتنہ الخوارج کے ذیلی گروہ اتحاد المجاہدین نے قبول کرلی، اتحادالمجاہدین کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادرگروپ سے ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس گروہ کا مرکزی سرغنہ گل بہادر اور اس کے دیگر دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، حافظ گل بہادرگروپ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 4 مارچ 2025 کو رمضان المبارک کے دوران بھی اسی گروہ نے بنوں کینٹ پر حملہ کیا تھا، اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے ہوئی تھی۔



