کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8مرحلہ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے سلسلے میں سپر8مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا اور ایک بھی گیند پھینکی نہ جاسکی۔بعد ازاں امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button