شوبز
مداحوں کا طویل انتظار ختم ‘ رجنی کانت اور کمل ہاسن ایک ساتھ مگر کونسی فلم میں؟

ممبئی (شوبز ڈیسک) مداحوں کا طویل انتظار ختم ہونے والا ہے کیونکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے دو سپر سٹار لیجنڈری رجنی کانت اور کمل ہاسن ایک ساتھ جلوا گر ہونگے مگر کونسی فلم میں؟ تفصیل آگئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ تاریخی فلم معروف پروڈکشن ہاس ریڈ جائنٹ موویز بنانے جا رہی ہے اور ہدایت کار نیلسن دلیپ کمار ہیں جو اس وقت رجنی کانت کے ساتھ جیلر 2 پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اس فلم کا نام اب تک فائنل نہیں ہوا ہے تاہم اسے ایک عارضی عنوان دونوں سپر اسٹارز کے ناموں کے پہلے پہلے حروف کو ملا کر KHxRKدیا گیا ہے۔ ایک اور پیغام میں پروڈکشن ٹیم نے کہا کہ تاریخ شاذ و نادر ہی خود کو دہراتی ہے لیکن جب ایسا ہوتا ہے تو یہ نسلوں کے لیے ایک یادگار جشن بن جاتا ہے۔



