پاکستان

جیل مینول پر کہیں درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی مرضی کے مطابق ہو: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(کھوج نیوز) جیل مینول پر کہیں درج نہیں ہے کہ قیدی کا علاج اس کی مرضی کے مطابق ہو، اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا بیان سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو گزشتہ روز شیڈول کے مطابق اور ان کی رضامندی سے پمز لے جایا گیا جہاں چار ماہر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔ وزیر قانون نے بتایا کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے لیے رات کے وقت کا تعین سکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جاتا ہے اور جب ٹریفک کا بوجھ کم ہو تو اسپتال لایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو پروفیسر آف جنرل ہیلتھ نے بھی چیک کیا اور کوئی تشویشناک بات سامنے نہیں آئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بیان پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مشورے پر دے رہا ہوں، ہم عمران خان کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بدقسمتی سے سزایافتہ ہیں اور انہیں رہا کرنے کا اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے، یہ ممکن نہیں کہ وہ سابق وزیراعظم ہیں تو ان کا کیس دیگر مقدمات کو پیچھے چھوڑ کر سنا جائے۔ اعظم نذیر تارڑ کے مطابق الشفا آئی اسپتال سے ڈاکٹر ندیم اور پمز سے پروفیسر عارف نے عمران خان کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوسری ڈوز بھی دی گئی ہے جب کہ جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button