علیمہ خان کا پارٹی قیادت پر کرارا وار، سب کا چھٹہ وٹہ کھول دیا

اسلام آباد ( کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پارٹی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ جو بانی کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، وہ سائیڈ پر ہو جائے، پارٹی ہماری اجازت کے بغیر بانی کی صحت پر کوئی بیان یا فیصلہ نہ دے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ایسے ریلیکس ہے جیسے بانی کا علاج ہوگیا ہے، بانی کی صحت کے معاملے پر پی ٹی آئی کی طرف سے کچھ ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہے، بس بہت ہوگیا جو بانی کے بیانیےکا بوجھ نہیں اٹھاسکتا، وہ سائیڈ پر ہو جائے۔
علیمہ خان نے ہدایت کی کہ پارٹی ہماری اجازت کے بغیر بانی کی صحت پر کوئی بیان یا فیصلہ نہ دے، ہماری اطلاع یہ ہےکہ سرکاری ڈاکٹروں پر دباؤ ڈالا جارہا تھا، اب ہم پارٹی کو بند کمروں میں نہیں میڈیا کے سامنے آ کر پیغام دیں گے۔



